ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / تمل ناڈو میں ماہی گیروں کے جال میں پھنساریفائنڈچائے کا بیرل،کھولاتونکلی 100 کروڑکی ڈرگس

تمل ناڈو میں ماہی گیروں کے جال میں پھنساریفائنڈچائے کا بیرل،کھولاتونکلی 100 کروڑکی ڈرگس

Sun, 21 Jun 2020 22:25:50    S.O. News Service

مللا پورم، 21 جون (آئی این ایس انڈیا) تمل ناڈو کے مللا پورم میں سمندر میں مچھلی مارنے کے دوران ماہی گیروں کے جال میں بیرل پھنس گیا۔ بیرل میں ریفائنڈری چائے نہیں تھی بلکہ پڑیا تھی۔ جب ماہی گیروں نے اس پڑیا کو کھولا تو ان کے ہوش اڑ گئے،پڑیامیں چائے نہیں کوئی سفید چیز تھی۔

ماہی گیروں نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی۔جب پولیس موقع پر پہنچی اور بیرل لے کر تفتیش کی تو معلوم ہوا کہ چائے کی پڑیانہیں اس میں منشیاتی مادہ ہے۔ بیرل سے نکلا منشیات کرسٹل میتھم فیٹامائن بتایاجارہاہے۔ پولیس نے اسے سیل کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ پولیس کو اسمگل کی گئی منشیات کی کھیپ کا حصہ ہونے کاشبہ ہے۔معلومات کے مطابق، بازیاب کرسٹل میتھم فیٹامائن کا وزن 78 کلو بتایا جاتا ہے۔ مارکیٹ میں اس کی قیمت 100 کروڑ بتائی جارہی ہے۔ پولیس کو شبہ ہے کہ یہ بیرل جنوب مشرقی ایشیائی ممالک میں منشیات کے اسمگلروں کے ذریعہ ساحل سمندر پر اتارے گئے سامان کے ایک کھیپ کا حصہ ہے۔


Share: